نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد احتساب عدالت سے بری

نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر کو احتساب عدالت سے بری کردیا گیا۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ، بھائی اور ڈاکٹر انجم حسن کو کیس میں بری کردیا۔
لاہور کی احتساب عدالت نے بریت کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے فواد حسن فواد ان کی اہلیہ، بھائی اور ڈاکٹر انجم حسن کو بری کیا۔ فواد حسن فواد سمیت دیگر پر نیب نے 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا تھا، عدالت نے میرٹ پر بریت کی درخواست منظور کی۔
واضح رہے کہ فواد حسن فواد سمیت دیگر پر نیب نے 4 ارب 56 کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر کررکھا تھا ۔
وزیر اعظم نے 7 فروری کوAPCطلب کرلی، عمران کو بھی دعوت