ایم کیو ایم نے ن لیگ کو وعدے یاد دلادیئے

 ایم کیو ایم نے مسلم لیگ ن  کو حکومت سازی کے وقت کئے گئے وعدے یاد دلادیئے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے حکومت سے کئے گئے معاہدے کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا دیا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ حکومت طے شدہ فارمولے کے تحت معاہدہ پورا کرے، ایم کیو ایم نے پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کردیا،ایم کیو ایم نے حکومت سے مزید وزارتیں مانگ لی۔حکومت نے ایم کیو ایم کو  5 وزارتیں دینے کا وعدہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا حکومت سے باقی مطالبے بھی ماننے پر زور،حکومت نے اہم فیصلوں میں مشاورت کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔

Back to top button