ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی پر بیلٹ پیپرز چھیننے کا الزام

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پیپلز پارٹی پر کراچی میں بیلٹ بیبر چھیننے کا الزام عائد کردیا ہے۔
ایم کیو ایم کے سینیئرڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے حلقے این اے 235 میں آر اوز سے بیلٹ پیپر چھینے گئے ہیں۔پیپلز پارٹی پر بیلٹ پیپر چھیننے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے پاس بیلٹ پیپر چھیننے کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے الیکشن کو متنازع ہونے سے بچائیں۔

Back to top button