بجلی پھر مہنگی ، فی یونٹ 3 روپے 25 پیسے مہنگا

مہنگائی کی ستائی عوام پر حکومت نے مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافے کا اطلاق جون، جولائی اور اگست 3 ماہ کےلیے ہوگا۔
دوسری جانب نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
یاد رہے کہ رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
خیال رہے کہ نیپرا نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ 30 مئی کو محفوظ کیا تھا، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست کی تھی۔۔
