بجلی کے بلوں کی سبسڈی میں کمی کیلیے نئے ٹیرف بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پاور سیکٹر کی سبسڈی میں کمی کیلیے بجلی بلوں کے نئے ٹیرف سلیب تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ امکان ہے کہ فیصلے کا اطلاق یکم جون 2021ء سے ہوگا۔ حکومت نے تاحال اس فیصلے کے اطلاق کیلیے وقت کا تعین نہیں کیا،وزیر خزانہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اس کا تعین خود کریں،فیصلے کی روشنی میں پہلے مرحلے میں 80 لاکھ صارفین سبسڈی سے محروم ہو جائیں گے۔

Back to top button