بلوچ طلباگمشدگی کیس،ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کو طلب کرلیا

بلوچ طلبا جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پرعملدرآمد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو 29نومبر کوطلب کرلیا۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ وزیرداخلہ،وزیردفاع اور سیکرٹری داخلہ بھی پیش ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزرا کی کمیٹی کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کیا۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوراقبال کو آج ہی طلب کرلیا۔

ایک صفحے پرمشتمل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے واپس کردی ۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ یہ رپورٹ اس عدالت کیلئے شرم کا مقام ہے۔وزیراعظم اور وزیرداخلہ دونوں بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دونوں کو احساس ہونا چاہیے تھا کہ یہ بلوچ طلبا کا معاملہ ہے ۔

Back to top button