بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں چار رنز سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ پر 141 رنز بنائے۔

کپتان محمود اللہ 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نعیم 39 اور لیٹن  داس نے 33 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں کیوی بیٹسمینوں کی وکٹیں وقفے وقفے سے گر تی گئی۔

کپتان ٹام لیتھم کریز پر ڈٹے رہے ۔ آخری اوور میں 22 رنز درکار تھے لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہی اور چار رنز سے میچ ہار گئی۔

لیتھم 65 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ شکسیب الحسن اور مہدی حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔

بنگلایش نے پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Back to top button