بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں آسٹریلین فاسٹ باؤلر گرفتار

آسٹریلین فاسٹ باؤلر ایرون سمرز کو بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا گیا۔فاسٹ باؤلر کو جمعہ کی دوپہر فینی بے میں گرفتار کیا گیا اور پولیس نے تلاش کے بعد ان کے موبائل کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق اس فون میں مبینہ طور پر بچوں سے جنسی زیادتی کے حامل مواد کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں اور نازیبا تصاویر لینے کے لیے 10 بچوں سے رابطے کرنے کے ثبوت بھی ملے ہیں۔
آسٹریلین کرکٹر پر بچوں سے جنسی زیادتی کا مواد رکھنے اور بچے کو جنسی زیادتی کے لیے تیار کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔سینئر پولیس افسر سارجنٹ پال لاسن نے کہا کہ یہ بہت گھٹیا حرکت ہے، بچوں کو اپنے بچپن سے لطف اندوز ہونا چاہیے اور انہیں ہرگز یہ خطرہ لاحق نہیں ہونا چاہیے کہ کوئی اپنے گھناؤنے عزائم کو پورا اور ان کو نشانہ بنانے کے لیے گھات لگائے بیٹھا ہے۔ایرون سمرز کی مشکوک حرکتوں کی وجہ سے ان کا معاملہ کرکٹ حکام کی نظر میں آیا جس کے بعد فوری طور پر کارروائی کا فیصلہ کیا
سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے اس معاملے پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاملہ کرکت حلقوں کے علم میں لایا گیا اور ہم نے اپنی پالیسی کے تحت فوری طور پر کارروائی کی، یہ معاملہ متعلقہ حکام