بھارتی نژادرشی سونک برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں آگے

برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں بھارتی نژاد سابق وزیر خزانہ رشی سوناک بدستور سب سے آگے ہیں،جبکہ رشی سونک نے کنزرویٹو وزیراعظم بننےکی دوڑجیت لی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوری پارٹی کی قیادت کے لیے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ایک سو ایک ایم پیز نے رشی سوناک کے حق میں فیصلہ سنا دیا، دوسری جانب پینی مورڈانٹ 83 اراکین کی حمایت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ لیز ٹرس کو 64، کیمی بیڈنوچ کو 49، ٹام ٹوگندھٹ کو 32 اور سویلا بریورمین کو 27 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی جس کے پہلے مرحلے میں ندیم ضحاوی اور جیریمی ہنٹ 30 سے کم ووٹ لینے پر مقابلے سے باہر ہوگئے تھے جبکہ رشی سونک نے 88 ووٹ لیے تھے، پارٹی قائد کا حتمی اعلان 5 ستمبر کو کیا جائے گا جو وزارت عظمیٰ کا حلف بھی اٹھائیں گے۔

Back to top button