بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہے کہ دنیا کورونا سے نمٹنے میں مصروف ہے اور ایسی صورت حال بھارت میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی اسٹیٹ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، کورونا اور معاشی چیلنجز کے باوجود بھارت اقلیتوں کو دبانے میں مصروف ہے، دنیا کورونا سے نمٹنے میں مصروف ہے اور بھارت اس صورتحال میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کا سارک سربراہ اجلاس سے متعلق رویہ منفی رہا۔