شوبز شخصیات کی مختصر عرصے چلنے والی شادیاں

ازدواجی زندگی اتنی آسان نہیں ہوتی. اسے کامیاب کرنے کےلیے دونوں فریقین کو بہت محنت کرنی پڑتی ہے، شادی کی کامیابی کا دارومدار میاں بیوی کے مابین ذہنی ہم آہنگی پر ہوتا ہے۔ شادی کرنے والے ہر فرد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی کامیابی سے ہمکنار ہو۔ لیکن اکثر شادی شدہ جوڑوں کے درمیان معمولی نوک جھوک اور تکرار جھگڑے کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ یوں بظاہر معمولی مسائل بڑی مشکلات اور پریشانیوں کا باعث بننے لگتے ہیں اور اچھی خاصی شادی شدہ زندگی تکلیف دہ دکھوں کی داستان بن جاتی ہے، یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایک دوسرے کو جانے بغیر اچھا ازدواجی تعلق پروان چڑھانا تقریباً ناممکن ہے۔ کچھ شادیاں اتنی کامیاب ہوتی ہیں کہ تاحیات چکتی ہیں، جب کہ بعض شادیاں ایسی ہوتی ہیں جن میں بہت مختصر عرصے میں ہی فریقین کے تعلقات اس حد تک خراب ہو جاتے ہیں کہ ہھر علیحدگی کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔ آج ایسی ہی کچھ شادیوں کے احوال ہم آپ کو بتائيں گے جو کہ بہت جلد ہی طلاق تک پہنچ کر ختم ہوگئيں۔
اریج فاطمہ اور فراز
ایرج فاطمہ اور فراز میں شادی کے صرف دو ہفتوں بعد ہی طلاق ہوگئی۔ ان کی طلاق نے اس بات کو ثابت کیا کہ شادی صرف دو افراد کے ملن کا نام نہیں ہے بلکہ شادی درحقیقت دو خاندانوں کے ملن کو کہتے ہیں۔ شادی کے صرف دو ہفتوں بعد طلاق کے حوالے سے اس جوڑے کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان اس شادی پر خوش نہیں تھے جس وجہ سے انہیں مجبوراً طلاق کا فیصلہ کرنا پڑا۔
عینی خالد اور ملک نورید
مشہور گلوکارہ عینی خالد کی شادی معروف بزنس مین ملک نورید کے ساتھ بہت دھوم دھام سے انجام پائی۔ اس شادی کی رونقیں دیکھ کر کوئی نہیں سوچ سکتا تھا کہ یہ اتنے مختصر عرصے میں ایک برے انجام سے دو چار ہو جائے گی۔ ان دونوں کی شادی چند ہی مہینوں میں طلاق تک پہنچ کر ختم ہوگئی۔ طلاق کے حوالے سے عینی خالد کا کہنا تھا کہ ملک نورید ایک فراڈ تھا جو اکثر ان کو جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ اس حوالے سے ملک نورید کا کہنا تھا کہ عینی نے ان کے پیسے چوری کیے اور یہی وجہ ان کے تعلقات کی خرابی کا باعث بنی۔ ان دونوں کی سوشل میڈیا پر لگائے جانے والے الزامات کا عکس ان کے تعلقات کی خرابی کا ایک ثبوت ہے۔
شیری شاہ اور ملک انور
اداکارہ شیری شاہ کی ملک انور کے ساتھ سادی صرف چند ماہ ہی چل سکی۔ شیری شاہ کے مطابق اس دوران ملک انور ایک فراڈ اور بد کردار انسان ثابت ہوا جس کے چنگل سے نکلنے کےلیے انہیں اداکارہ مایا خان اور سوشل ورکر انصار برنی کی مدد لینی پڑی۔ یوں وہ شادی کے چند ماہ بعد طلاق حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔