ترکی نے شام کیخلاف عارضی جنگ بندی کر دی

ترکی نے شامی کرد باغیوں کے خلاف آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ترکی کی جانب سے شام میں کارروائیاں روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عارضی جنگ بندی ہو گئی ہے۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان کل ہونے والی ملاقات کے دوران ترکی نے شمال مشرقی شام میں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن 9 اکتوبر کو شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
