تھریڈز میں نئے ٹیگنگ فیچر کی آزمائش

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارم تھریڈز میں نئے ٹیگنگ فیچر کی آزمائش شروع کر دی۔سربراہ میٹا مارک زکربرگ نے اپنے تھریڈز اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں نئے ٹیگنگ فیچر کی آزمائش کے متعلق آگاہ کیا۔
یہ فیچر دیکھنے میں تو ہیش ٹیگ کی طرح ہے لیکن حقیقتاً ویسے کام نہیں کرتا۔ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ٹیگنگ کے لیے ہیش ٹیگ کا استعمال تو کیا جائے گا لیکن لفظ ہیش ٹیگ کے ساتھ ظاہر ہونے کے بجائے ہائپر لنک ہوئے نیلے ٹیکسٹ کے طور پر ظاہر ہوگا۔
