میراتھون میں لفٹ لینے والی ایتھلیٹ پر پابندی لگادی گئی

برطانیہ میں میراتھون میں لفٹ لینے والی ایتھلیٹ پرپابندی لگادی گئی۔ برطانوی رنر پر 80 کلومیٹر لمبی میراتھون میں گاڑی استعمال کرنے پر 12 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی۔

جی بی الٹراس مانچسٹر ٹو لیورپول کے ٹریکنگ نظام سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ جوزیا نے 4 کلومیٹر کا فاصلہ گاڑی پر طے کیا۔
47 سالہ رنر نے دعویٰ کیا کہ ریس ختم ہوتے ہیں انہوں نے انتظامیہ کو ریس کے دوران دوست سے گاڑی پر لفٹ لینے کے متعلق آگاہ کردیا تگا۔ جس کو یو کے ایتھلیٹکس کے آزاد ڈسپلینری پینل نے یکسر مسترد کر دیا۔

پابندی کے دوران جوزیا دوڑنے کے ساتھ کوچنگ اور اس حوالے سے انتظامی امور بھی انجام نہیں دے سکیں گی۔

Back to top button