اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی رہائی کےلیے تحریک چلانے کا اعلان

 

 

 

پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے عمران خان کی رہائی کےلیے احتجاجی  تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ،اسد قیصر،سردار لطیف کھوسہ،عمر ڈار اور حقوق خلق پارٹی کے عمار جان نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے محمود اچکزئی نے کہاکہ تمام ادارے برباد ہوچکے ہیں۔دنیا میں کہیں نہیں سناکہ کسی پارٹی کا انتخابی نشان لےلیا جائے۔ عمران خان اس ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے۔یہاں آج وفاداریاں نہ بیچنےوالے غدار ہیں۔ہم کہتے ہیں پاکستان میں منتخب پارلیمنٹ ہو،طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو،فیصلے منتخب پارلیمنٹ کرے۔

تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ہم لڑائی جھگڑے والے لوگ نہیں ہیں۔نوازشریف،شہباز شریف،آصف زرداری، عمران خان بڑے آدمی ہوں گے لیکن سب سے بڑا پاکستان ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہےکہ گلی گلی جائیں گے۔ہم اداروں سے کہتے ہیں کہ سیاست آپ کا کام نہیں ہے۔مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جارہا ہے،آپ کون ہوتےہیں مائنس کرنےوالے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جلسے کریں گے،جلوس نکالیں گے،ہم پر امن رہیں گےاور اگر ہمارا راستہ روکاگیا تو یاد رکھو فوج اور عوام کی لڑائی میں عوام جیت جاتی ہے۔ہم وارننگ دےرہے ہیں ہمارا راستہ نہ روکنا۔ہم خانہ جنگی نہیں کریں گے۔ہمیں جدوجہد نہ کرنےدی گئی تو پھر ہم کہیں گےکہ جیلیں کھول دیں،آپ کی جیلیں بھرجائیں گی،آپ کو جیلوں میں جگہ نہیں ملے گی۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سیاست کا واحد محور یہ ہےکہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم آخری دم تک عمران خان کے ساتھ وفا نبھائیں گے،کیونکہ آج عمران خان کے ساتھ پاکستانی قوم کھڑی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج عمران خان کی رہائی اور ان کی صحت سے بڑھ کر ہمارےلیے کچھ اہم نہیں۔ہم آج پاکستان کے ہر مزدور اور ہرکسان سےکہتے ہیں کہ تمہارا مستقبل،تمہاری حقیقی آزادی،عمران خان کی آزادی سے منسلک ہے۔ہم نے اکٹھے لڑنا ہے، ہم نے تمہاری آزادی کےلیے لڑنا ہے۔تمہارے روزگار کےلیے لڑنا ہے۔

عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی: رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہاکہ ہم نے عمران خان کی رہنمائی میں یہ جنگ لڑنی ہےاور اس جنگ کو لڑنے کےلیے ہم موجود ہیں۔ہم کبھی اس میدان سے پیچھےنہیں ہٹیں گے۔ہم ڈٹےہوئے ہیں۔

 

Back to top button