عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی: رانا ثنا اللہ

 

 

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ذہنی طور پر پستی کا شکار ہے،عمران خان کے معاملات عدالتوں کے سپرد ہیں،عدالتیں قانون اور آئین کے مطابق فیصلے سنائیں گی۔

سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ذاتی بغض اور گھٹیا سیاست کر رہے ہیں،کچھ لوگ پاکستان کو نقصان پہنچانے سے باز نہیں رہتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی تعریف صدر ٹرمپ ہی نہیں دنیا بھی کر رہی ہے،ایران-امریکا جنگ کو سیز فائر میں تبدیل کیا گیا، پاکستان پوری دنیا کو امن دینے میں کامیاب ہوگا۔ امید ہے ایران-امریکا جنگ کا خاتمہ جلد ہو جائے گا۔

پاکستان کیلئے سٹریٹجک آئل ذخائر کا قیام ناگزیر کیوں؟

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے، معرکہ حق کی کامیابی کے سامنے ہر چیز پیچھے رہ گئی ہے،معرکہ حق میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

Back to top button