معرکہ حق کے بعد پاکستان دنیا میں امن کا علمبردار بن کر ابھرا : وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا بھر میں امن کا علمبردار بن کر ابھرا،معرکہ حق سفارتی سطح پر بھی لڑا گیا اور پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے، دنیا میں سفارتی اور عسکری سطح پر پاکستان کا ایک مقام ہے،دنیا میں لوگ پاکستان سے اپنے تعلق پر فخر محسوس کرتےہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مشرقی سرحد کے اس پار،تنہائی،ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں،پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے اور مشرقی سرحد کے دوسری طرف تاریکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مشرقی سائیڈ سے کبھی مذمت تک نہیں کی گئی، پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا پہلگام واقعے کے ثبوت مانگے تو بھارت کے پاس خاموشی کے سوا کچھ نہیں تھا،بھارت دہشت گردی کو فروغ دیتا ہےاور پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے۔
عطا تارڑ نے کہاکہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کےطور پر پہلگام واقعے پر تشویش کا اظہار کیا،پاکستان کا ہرطبقہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قربانیاں دےرہا ہے، اے پی ایس ہو یا جعفر ایکسپریس کا واقعہ،ہمارا ہر طبقہ دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے،دوسری جانب ایک ایسا ملک ہے جس کاکبھی کلبھوشن پکڑا جاتا ہے اور کبھی ابھینندن۔
