سعودی حکومت نے 15 سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

سعودی وزارتِ حج نے 15 سال سے کم عمر بچوں سے متعلق اپنی حالیہ پالیسی میں تبدیلی واپس لے لی ہے اور اس عمر کے بچوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے سابقہ پالیسی بحال کر دی ہے۔
نئے احکامات کے تحت 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو دوبارہ حج کی اجازت دے دی گئی ہے، جب کہ پہلے مسترد کیے گئے ویزوں کو بھی دوبارہ پراسیس کیا جائےگا۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایات میں پاکستانی حجاج کےلیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،جس کے تحت بچوں سے متعلق سہولت دوبارہ فراہم کردی گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل حج پاکستان کے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہےکہ عمر کی نئی حد سے متاثرہ درخواستیں دوبارہ جمع کرائی جائیں۔
دفتر خارجہ نے پاک افغان سرحدی کشیدگی پر برطانوی مؤقف مسترد کردیا
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے اس سے قبل حج 2026 کےلیے عمر سے متعلق سخت پابندی فوری طور پر نافذ کی تھی، جس کے مطابق 15 سال سے کم عمر بچوں کو حج کی اجازت نہیں تھی۔
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور آفس آف پلگرم افیئرز پاکستان (OPAP) کےمطابق سعودی حکام نے آگاہ کیا تھاکہ 3 مئی 2026 کی رات 12 بجے کےبعد ایسی کسی پرواز کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائےگی، جس میں ایسا مسافر شامل ہو جس کی عمر 27 مئی 2026 (9 ذوالحجہ 1447ھ، یومِ عرفات) کو 15 سال سے کم ہو۔
