ایران نے امریکاکیلئےنئی تجاویزپاکستان کے حوالے کردیں

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے نئی تجویز پاکستان کے حوالے کی ہے، اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کرے یا کشیدگی کو جاری رکھے۔

تہران میں غیر ملکی سفیروں کو مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ میں ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران ہمیشہ قومی مفاد کی بنیاد پر سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے ، تاہم ایران اپنے عوام اور سرزمین کے دفاع کے لیے ہر قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ ایران نے حال ہی میں اپنی تجویز پاکستان کے حوالے کی ہے، جس کا مقصد اس جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنا ہے، اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کرے یا کشیدگی کو جاری رکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران دونوں صورتوں کے لیے تیار ہے تاکہ اپنے قومی مفادات اور سلامتی کا تحفظ کر سکے، تاہم امریکا کے حوالے سے ایران کا عدم اعتماد برقرار رہےگا کیونکہ اس نے سفارت کاری کے دوران “دھوکہ دہی” کی ہے۔

Back to top button