ایرانی تجاویز مل چکی، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں : صدر ٹرمپ

 

 

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے نئی تجاویز موصول ہوچکی ہیں جن کا جلد جائزہ لیا جائے گا، تاہم ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑی قیمت ادا نہیں کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایران پر دوبارہ حملوں کے امکانات موجود ہیں، ایران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ایران سے ڈیل کی تجویز سے آگاہ کردیا گیا ہے، جلد ہی جائزہ لوں گا، یہ سوچ نہیں سکتا کہ ایران کی تجاویز قابل قبول ہوں گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی کو ’دوستانہ ناکہ بندی‘ قرار دیتےہوئے دعویٰ کیاکہ یہ اقدام بمباری سے زیادہ مؤثر ثابت ہورہا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو ایران پر دوبارہ حملے کے امکانات بھی موجود ہیں، جب کہ ان کے بقول ایران کو اپنے اقدامات کی ابھی تک مکمل قیمت ادا نہیں کرنا پڑی۔

Back to top button