ٹرمپ کا قزاقی سے متعلق بیان سنگین اعتراف جرم ہے : ایرانی دفتر خارجہ

 

 

 

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی ناکہ بندی کے دوران کارروائیوں کو بحری قزاقی کہنا براہِ راست اور سنگین اعتراف جرم ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی بحری جہازوں کی غیر قانونی ضبطی کو کھلے عام قزاقی قرار دیتےہوئے فخر سے کہا کہ ہم قزاقوں کی طرح عمل کرتے ہیں۔امریکی صدر کے اس بیان کو محض زبانی لغزش نہیں بلکہ بین الاقوامی بحری قوانین کےخلاف امریکی اقدامات کی مجرمانہ نوعیت کا براہ راست اور سنگین اعتراف قراردیا جارہا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ عالمی برادری،اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بین الاقوامی قانون کی ایسی کھلی اور سنگین خلاف ورزیوں کو کسی بھی صورت معمول کا حصہ بننے سے روکنا چاہئےاور انہیں دوٹوک انداز میں مسترد کرنا چاہئے۔

 ٹرمپ نے امریکی نیوی کو ”بحری قزاق“ قرار دیدیا

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے نفاذ کےلیے بحری قزاقوں کی طرح عمل کررہی ہے۔

 

Back to top button