گورنر خیبرپختونخوا صوبے میں اتحادی حکومت قائم کرنے کےلیے سرگرم

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت کے قیام کےلیے کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے بھی ہورہے ہیں
ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے خواہاں ہیں،پی ٹی آئی کو جب اپنے میرجعفر اور میرصادق کا معلوم ہوا تو وزیراعلیٰ بدلا گیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت قائم کی جائے،سیاست میں ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں،مولانا سے رابطے رہتے ہیں،کچھ عناصر ڈیرہ ائیرپورٹ منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی واپسی کی افواہیں بےبنیاد ہیں،جو ایک بار پی ٹی آئی کی بس سے اتر جائے اس کی واپسی مشکل ہوتی ہے۔
