امریکا ایران جنگ : پاکستان کی ثالثی نے لاکھوں زندگیاں بچائیں : وزیراعظم

 

 

 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران پاکستان کے مؤثر ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام عطا کیا ہے اور ملک کی سفارتی کوششیں انسانی جانوں کے تحفظ کا باعث بنی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدہ صورت حال کے دوران پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا،جس کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔بعد ازاں بھی پاکستان مختلف معاملات میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں سہولت فراہم کرتا رہا ہے۔

 

Back to top button