ایرانی آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی کو چکمہ دینے میں کامیاب

ایران کا ایک سپر آئل آئل ٹینکر امریکی بحری ناکہ بندی کو چکمہ دیتے ہوئے بحفاظت مشرق بعید کے سمندری علاقوں تک پہنچ گیا ہے۔
میرین مانیٹرنگ رپورٹس کے مطابق نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی کا ویری لارج کروڈ کیریئر ایک ہفتہ قبل سری لنکا کے قریب آخری بار دیکھا گیاتھا جس کےبعد اس کی نقل و حرکت خفیہ ہوگئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ ٹینکر اس وقت انڈونیشیا کے لومبوک آبنائے سے گزرتے ہوئے ریاؤ جزائر کی جانب بڑھ رہا ہے۔جہاز پر تقریباً 19 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہےجس کی مالیت 22 کروڑ ڈالر کےقریب بتائی جارہی ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹینکر کی جانب سے ٹریکنگ سسٹمز سے بچنے کےلیے ممکنہ طور پر مخصوص تکنیکی طریقے اختیار کیےگئے جس کےباعث اس کی درست لوکیشن کچھ عرصے تک معلوم نہ ہوسکی۔
