اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 3 افراد شہید

اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کئی گھر تباہ ہوئے اور 3 افراد شہید ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں السمعیہ کے علاقے پر بمباری سے تین افراد شہید ہوئے، جب کہ اسرائیلی بمباری سے کئی گھروں کے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
لبنانی نیوز ایجنسی کےمطابق اسرائیل نے جبل ریحان،بصلایا اور جزین کے علاقے السريرة پر حملے کیے۔ جب کہ سرحدی گاؤں خیام میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔
دوسری جانب حزب اللّٰہ نے اسرائیل کےکئی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
