فری فال میں تیز ترین روبک کیوب حل کرنیکا ریکارڈ بن گیا

جرمنی کے ایک یوٹیوبر نے ایک روبِک کیوب کو فری فال میں کم وقت میں حل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ٹام کوپکے  نے فروری میں جنوبی افریقا کے موسل بے کے اوپر پیراشوٹ کھولنے سے پہلے 23.333 سیکنڈ میں اپنا روبک کیوب حل کر لیا۔

انہوں نے 28.25 سیکنڈ کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا، جو 2023 میں آسٹریلیا کے سیم سیراکّی نے بنایا تھا۔

گینیز ورلڈ رہلارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹام کوپکے کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار 18 سال کی عمر میں روبک کیوب حل کیا تھا اور اس وقت کافی پریکٹس کی۔ انہوں نے کچھ زبردست چیلنجز کی ویڈیو بھی بنائی تھی، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ ایک دن وہ اسے اسکائی ڈائیونگ کے دوران بھی حل کریں گے۔

Back to top button