5کمپنیوں پرامریکی پابندیاں،چین کاعملدرآمدسےصاف انکار

چین نے 5 کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیوں پرعمل درآمد سے معذرت کرلی ہے۔

چین کی وزارتِ تجارت کے مطابق ایران سے سستے داموں پیٹرول خریدنے پر نشانہ بنائی گئی 5 کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیوں کی تعمیل نہیں کریں گے۔

چین کی وزارتِ تجارت نےمؤقف اپنایا کہ وہ امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتیں۔ اس لیے چینی کمپنیوں اور اداروں کو بھی امریکی پابندیوں کو نہیں مانتے۔

بیان میں امریکی پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ یہ پابندیاں چینی کمپنیوں کو دیگر ممالک کے ساتھ معمول کی اقتصادی، تجارتی اور متعلقہ سرگرمیاں انجام دینے سے غیر منصفانہ طور پر روکتی یا محدود کرتی ہیں۔

چینی وزارت تجارت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران سے تیل خریدنے کے الزام میں چینی کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیاں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

Back to top button