پشاور زلمی  کیلئےٹرافی جیتنا میری خواہش ہے، کپتان بابر اعظم

پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہر کپتان کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ اپنی ٹیم کے لیے ٹرافی جیتوں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے حیدرآباد کی ٹیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بعد میں ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا اور ہر کھلاڑی نے اپنا کردار بخوبی ادا کیا۔

بابر اعظم نے سری لنکن آل راؤنڈر کوشل مینڈس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ان کی موجودگی ٹیم کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ ان کا سفر مجموعی طور پر شاندار رہا ہے اور ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہتری دکھائی ہے۔

بابر اعظم کے مطابق ہر میچ دباؤ کا حامل ہوتا ہے جبکہ فائنل کا دباؤ اس سے کہیں زیادہ ہوتا ہے، جس کے لیے ٹیم کو ذہنی طور پر مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوتا ہے۔

 

Back to top button