نسوارکااستعمال،پاکستانی مردوں میں منہ کےکینسرکی شرح زیادہ نکلی

صحت کے بین القوامی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق نسوارکےباعث منہ کے کینسر کی شرح پاکستانی مردوں میں سب سے زیادہ ہے۔
ملک میں اس کینسر کی شرح تقریباً 4 فیصد ہے جبکہ کراچی میں گٹکے کے زیادہ استعمال کی وجہ سے یہ شرح 30 فیصد تک ہے، کراچی میں ہر پانچواں شخص گٹکا، مین پوری اور ماوا کا عادی ہے۔
شرافی گوٹھ پولیس نے 2021 میں محمد طاہر نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ان کے گھر سے بھاری مقدار میں گٹکا اور ماوا بنانے کا سامان برآمد کیا گیا تھا، ان میں ماوا پیکنگ مشین، ماوا مکسنگ مشین، 100 کلو گرام گیلی چھالیہ، 6600 گرام تمباکو، 20 کلو چونا، 64 کلو چائنا پاؤڈر،26 کلو کیمیکل اور 15500 گرام تیار شدہ ماوا شامل تھا۔
