آئینی عدالت کے ملازمین کےجوڈیشل الاؤئنس میں 50فیصد اضافےکی منظوری

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے ملازمین کے الاؤنسز میں50فیصد کےبڑے اضافے کی منظوری دے دی۔
عدالت کے ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد باضابطہ آفس آرڈر جاری کر دیا ہے۔ اس کے تحت ملازمین کے جوڈیشل الاؤنس اور یوٹیلیٹی الاؤنس میں موجودہ بنیادی تنخواہ کے 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
نئے الاؤنسز کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت کے تمام ملازمین پر فوری طور پر ہوگا، اضافی الاؤنسز غیر معمولی چھٹی کے دوران قابلِ قبول نہیں ہوں گے،تمام اضافی اخراجات عدالت کے مالی سال 2025-26 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو نئی عدالت کے قیام کے بعد ملازمین کے حوصلے بلند کرنے اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی قیادت میں وفاقی آئینی عدالت نہ صرف آئینی معاملات کی جلد اور موثر سماعت یقینی بنانے بلکہ اپنے سٹاف کی فلاح و بہبود پر بھی توجہ دے رہی ہے۔
