پی ایس ایل فائنل،شائقین کرکٹ  کیلئےہدایت نامہ جاری

پی ایس ایل الیون کے فائنل کے حوالے سے شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق گیٹ نمبر ایک سے 8 تک کے ٹکٹ رکھنے والے شائقین کو فیفا گیٹ اور گلبرگ کالج کے راستے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح گیٹ نمبر 9 سے 16 تک کے ٹکٹ ہولڈرز لبرٹی گیٹ کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچ سکیں گے۔

پی سی بی نے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ شام ساڑھے چھ بجے تک قذافی اسٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ داخلے کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل کل حیدرآباد کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Back to top button