پی ایس ایل فائنل کی رنگارنگ تقریب کی تیاریاں مکمل ہوگئیں

پی ایس ایل فائنل سے قبل رنگا رنگ تقریب کی تیاریاں مکمل،معروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز  کل اپنی شاندار پرفارمنس پیش کریں گے،

رنگا رنگ تقریب کے دوران آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر، پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، متعلقہ ڈائریکٹرز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران فائنل میچ سے قبل ہونے والی رنگا رنگ اختتامی تقریب کو حتمی شکل دے دی گئی، جبکہ چیئرمین پی سی بی نے تمام انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے لیے ہر سطح پر بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں اور شائقین کرکٹ کی سہولت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔

انہوں نے شائقین کو ہدایت کی کہ وہ شاندار اختتامی تقریب سے لطف اندوز ہونے کے لیے شام 6 بجے تک سٹیڈیم پہنچ جائیں۔

 

Back to top button