تیز ترین300 ٹیسٹ وکٹوں کاوقاریونس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
بنگلہ دیش کےخلاف میرپور میں کھیلےجارہے ٹیسٹ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے تیز ترین300 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کے فاسٹ باؤلر وقار یونس کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2ٹیسٹ میچز پر شتمل سیریز کے ابتدائی میچ میں میزبان ٹیم پہلے ہی دن صرف 106 رنزبنانےکےبعد آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیش کے7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے،محمود الحسن جوئے 30 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ تیج الاسلام16، مہدی حسن میراز 13 اور مشفق الرحیم11 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سےکگیسوربادا، ویان ملڈراورکیشو مہاراج نے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش کے 21 پر 3 کھلاڑی آؤٹ تھے، ایسے میں ربادا نے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم کو آؤٹ کرکے اپنے کیریئر کی 300ویں وکٹ حاصل کی۔
ربادا تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرنے کی فہرست میں پہلےنمبر پرآگئے، انہوں نے یہ کارنامہ 11 ہزار 817 گیندوں پرانجام دےکر وقار یونس کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 12 ہزار 602 گیندوں پر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبہ احتجاجی تحریک کے نتیجے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کےخاتمے کے بعد ملک میں یہ پہلی کرکٹ سیریز ہورہی ہے۔
آئی سی سی کا چیمپینزٹرافی کی تیاریوں پراظہاراطمینان
گزشتہ ماہ تمام طرز کی کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کرنےوالے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نےاپنی آخری ریڈ بال سیریزملک میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم وہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے سیریز میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔
شکیب الحسن نے حالیہ انتخابات میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکمران جماعت عوامی لیگ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی تھی جب کہ بنگلہ دیش میں مظاہروں کے دوران سیکڑوں اموات میں ایک نوجوان کے والد رفیق السلام نے شکیب الحسن سمیت 155 افراد کو قتل کے مقدمے میں نامزد کیا تھا۔