آئی سی سی کا چیمپینزٹرافی کی تیاریوں پراظہاراطمینان
آئی سی سی بورڈمیٹنگ کےدوران پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025کی تیاریوں کےحوالےسےپریزینٹیسن دی گئی جس پرممبران نےایک بارپھر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی سی سی کی دبئی میں ہونیوالی بورڈ میٹنگ میں بھارتی کرکٹ بورڈ اوراس کے سیکریٹری جےشاہ نےآئی سی سی کی سربراہی6سال تک اپنےپاس رکھنےکامنصوبہ بنالیا۔
بعد ازاں آئی سی سی بورڈ میٹنگ کےحوالے سےپریس ریلیزجاری کردی گئی، تایم حیران کن طور پرپریس ریلیز میں پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی2025 کا کوئی ذکرنہیں کیا گیاہےاورنہ ہی ایونٹ کےشیڈول پرکوئی پیش رفت سامنےآئی ہے۔
اجلاس میں آئی سی سی نےویمن کرکٹ کے معیار وبہتر بنانے کے لیے ایسوی ایٹس ممبران کی سیریز کروانے کا فیصلہ کیا اور مستقبل کے آئی سی سی ایونٹس میں ویمن ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔
آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی بورڈنےویمن کرکٹ کے نئےفیوچرٹورپروگرام 2025-2029کی منظوری بھی دےدی۔
آئی سی سی کےچیئرمین اورآزاد ڈائریکٹر کی مدت ملازمت3 سال سےبڑھا کر6سال کرنے کی تجویز پیش کردی گئی۔آئی سی سی کےمطابق اس معاملے پرحتمی فیصلہ بورڈممبران کریں گے۔
واضح رہےکہ اگست میں بھارتی بورڈکےسیکریٹری جے شاہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئےتھےجس سے بھارت کی کرکٹ پر پہلے سے جاری اجارہ داری مزید مضبوطہونے کا امکان ہے۔
آئی سی سی کی تاریخ کےسب سےکم عمرچیئرمین منتخب ہونےوالےجےشاہ رواں سال دسمبر میں موجودہ چیئرمین گریگ بارکلےکی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے جنہوں نے تیسری بارچیئرمین کا عہدہ نہ سنبھالنےکافیصلہ کیا تھا۔
جے شاہ نےاس تقرری پرخوشی کااظہار کرتےہوئےکہا کہ میں کھیل کے عالمی سطح پر مزید فروغ کے لیے آئی سی سی کی ٹیم اوررکن ممالک کےساتھ مل کرکام کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے وزیرداخلہ اور دایاں بازو تصور کیےجانے والے امیت شاہ کے35سالہ بیٹےجے شاہ کااس عہدےپرتقررکھیل پربھارت کےتسلط کو ظاہر کرتا ہے۔
تیز ترین300 ٹیسٹ وکٹوں کاوقاریونس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
جے شاہ2019 میں دنیا کےطاقتور ترین کرکٹ بورڈبورڈآف کنٹرول فارکرکٹ ان انڈیا کے سیکریٹری بن گئےتھے۔
آئی سی سی کھیل کی عالمی گورننگ باڈی ہےاور100 سےزیادہ ممالک اس کے رکن ہیں اوروہ ورلڈ کپ جیسےعالمی ایونٹس کےانعقاد کی ذمہ دار ہے۔
جے شاہ نے ہا کہ وہ دنیا بھر میں کرکٹ کےکھیل کی محبت کےفروغ کےلیےنئی سوچ اور جدت کواپنانا چاہتے ہیں۔