تیسرا ٹی20: پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے 40 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔
مارٹن گپٹل نے حارث رؤف کا استقبال چھکا لگا کر کیا لیکن اگلی ہی گیند پر پاکستانی فاسٹ باؤلر نے انہیں کپتان شاداب خان کی مدد سے چلتا کردیا۔اگلے ہی اوور میں باؤلنگ کے لیے لائے گئے فہیم اشرف نے کین ولیمسن کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی۔
اس سے قبل نیپیئر میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان نے میچ کے لیے تیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور وہاب ریاض کی جگہ محمد حسنین، عماد وسیم کی جگہ افتخار احمد اور عبداللہ شفیق کی جگہ حسین طلعت کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان کی ٹیم پہلے ہی سیریز ہار چکی ہے اور قومی ٹیم کو کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔
نیوزی لینڈ نے سیریز کے ابتدائی دونوں ٹی20 میچوں میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: شاداب خان(کپتان)، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد رضوان، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، محمد حسنین، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی۔
نیوزی لینڈ: کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشام، کائل جیمیسن، اش سودھی، اسکاٹ کگلیجن، ٹم ساؤدھی اور ٹرینٹ بولٹ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button