جلسہ بہانہ تھاان کا نشانہ ہمارےاراکین تھے : بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی کےاجلاس کےدوران اپوزیشن نے گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کامطالبہ کردیا۔اپوزیشن نے اجلاس کےدوران شور شرابہ کرتےہوئے کہا کہ ہمارے اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کیےجائیں۔ جلسہ بہانہ تھاان کا نشانہ ہمارےاراکین تھے۔

قومی اسمبلی کےاجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر کےلیے تحریری درخواست کی ضرورت نہیں ہے، امید ہے جلد پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےکہا کہ پروڈکشن آرڈر ہمارا قانون حق ہے، اسمبلی کےفلور سے اراکین کو گرفتار کیاگیا، اسپیکر کی رولنگ کےبعد تحریری درخواست کی ضرورت نہیں پڑتی۔ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے سی سی ٹی وی ویڈیوز کی تفصیلات بتائی ہیں،دکھائی نہیں ہیں،جلسہ بہانہ تھاان کا نشانہ ہمارےاراکین تھے۔

آئین کی بالادستی کے بغیر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا : بلاول بھٹو زرداری

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ اسپیکر صاحب، ہم آپ کو مضبوط کرناچاہتے ہیں،ایوان اور سیاسی قوتیں مضبوط ہوں، ہمیشہ کہاہے کہ مذاکرات کریں، ملک اور جمہوریت کی خاطر راستہ نکالیں،حکومت ایک جلسے کی مارہے۔

Back to top button