سینیٹ الیکشن: شہباز شریف نے ن لیگی امیدواروں کے ٹکٹس پر دستخط کر دیے

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سینیٹ انتخابات کےلیے نامزد تمام لیگی امیدواروں کے ٹکٹس پر دستخط کر دیے۔
شہباز شریف نے ن لیگی امیدواروں کے ٹکٹس پر دستخط قومی احتساب بیورو (نیب) عدالت میں پیشی کے موقع پر کیے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ انتخابات کےلیے پرویز رشید، اعظم نذیر تارڑ، مشاہد اللہ خان، پروفیسر ساجد میر اور سعدیہ عباسی کو ٹکٹ دینے کی منظوری دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔