صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی

صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ صدرآصف علی زرداری کا علاج ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔
عید الفطر کے دوسرے روز صدر مملکت آصف علی زرداری کو بخار اور انفیکشن کے باعث کراچی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر آصف علی زرداری کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے اور وہ بخار اور انفیکشن میں مبتلا ہیں۔
تاہم ذرائع نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت اب بہتر ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے صدر مملکت کو دبئی منتقل کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، ان شااللہ وہ جلد ہی مکمل صحتیاب ہوں گے۔‘
واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر نوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔
صدر مملکت انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہونے کے باعث زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے۔