جنگ بندی میں سیاسی و عسکری قیادت کی محنت قابل ستائش ہے: سعد رفیق

ن لیگ کے سینئر رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایران امریکا جنگ بندی میں سیاسی و عسکری قیادت کی محنت قابل ستائش ہے، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اس وقت حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک ساتھ ہیں۔

سعد رفیق نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بننے پر انہیں کچھ تحفظات تھے جس کے باعث وہ ٹیم کا حصہ نہیں بنے،پارٹی میں نام مختلف ضرور ہیں مگر سب ایک فرد کی طرح کام کرتے ہیں اور وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ڈویلپمنٹ پروگرام پر ان کے شکر گزار ہیں۔

دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، تاہم پاکستان کی افواج اور فضائیہ نے بھرپور جواب دے کر اپنی صلاحیتیں دنیا پر واضح کیں۔آج عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر ابھر رہا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ شہباز شریف اور دیگر قیادت عالمی تنازعات میں کردار ادا کریں۔

 

نوازشریف اورمریم نوازنےمری کے سیاحتی منصوبوں کی منظوری دیدی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ میں ہونے والے مظالم نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور یہ حالات ایک نئے عالمی نظام کی بنیاد بن رہے ہیں۔ایران کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ عالمی سطح پر بڑی طاقتیں چین اور روس بھی اس عمل کا حصہ بنیں، امید ہے کہ خطے میں امن قائم ہوگا۔

 

Back to top button