نواز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے پہلے 100 دن کا اصلاحاتی منصوبہ وزیراعظم افتخار گیلانی کو دے دیا

صحت، تعلیم، صفائی اور انفراسٹرکچر سمیت اہم شعبوں میں فوری اصلاحات اور عوامی مسائل کے حل پر زور

جاتی امرا: آزاد کشمیر کے لیے 100 روزہ اصلاحاتی منصوبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر میں صحت، تعلیم، صفائی، انفراسٹرکچر اور دیگر اہم شعبوں میں بہتری کے لیے پہلے 100 دنوں پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کے ساتھ شیئر کردیا۔

اس منصوبے کا بنیادی مقصد آزاد کشمیر میں عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور مختلف شعبوں میں فوری نوعیت کی اصلاحات متعارف کرانا ہے۔


شہباز شریف اور مریم نواز بھی ملاقات میں موجود

مسلم لیگ (ن) کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق نے پارٹی قیادت کی جانب سے اعتماد کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔


عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت

نواز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ خطے میں صحت، تعلیم، صفائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت تمام اہم شعبوں میں مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جانے چاہییں۔


پنجاب کے ترقیاتی ماڈل کی طرز پر اقدامات

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے پنجاب میں جاری ترقیاتی اور اصلاحاتی اقدامات کی طرز پر آزاد جموں و کشمیر کو بھی جدت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ہدایت کی۔

ترجمان کے مطابق 100 روزہ منصوبے کے تحت مختلف سرکاری شعبوں میں بہتری، عوامی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی۔


آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت

جاتی امرا میں نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی اور قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی اہم ملاقات بھی ہوئی۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، حکومت سازی اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔


نئی کابینہ کی تشکیل سے متعلق ناموں پر غور

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی نئی کابینہ کی تشکیل سے متعلق ناموں کو حتمی شکل دینے پر بھی مشاورت کی گئی۔

نواز شریف نے آزاد کشمیر حکومت کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے اہم رہنما اصول بھی دیے، جبکہ حکومتی امور اور سیاسی معاملات پر مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔


عوامی مسائل اور حکومتی معاملات پر گفتگو

ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں عوامی مسائل کے حل اور حکومتی امور کو مؤثر بنانے سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارٹی قیادت نے وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


شہباز شریف کی نواز شریف سے علیحدہ ملاقات

ذرائع کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے نواز شریف کو پمز میں پیش آنے والے سانحے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Back to top button