اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کارابطہ،باہمی امورپرتبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔باہمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے موجودہ مسائل کے جلد حل کے لیے مسلسل بات چیت اور سفارتی روابط کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہی عمل خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا، جبکہ آج ہی ایران کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے پر بھی آمادگی ظاہر کی گئی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نمائندے اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں۔
