حمزہ عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

گزشتہ سال 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اور مقبول جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی ویڈیوز اور تصاویر ویسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ دونوں خود بھی اپنے مداحوں کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔


سابق اداکارہ نیمل خاور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر حمزہ علی عباسی کے ہمراہ ایک رومانوی تصویر بھی شیئر کی جو فوری وائرل ہوگئی۔ اس تصویر میں حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔
لیکن سوشل میڈیا پر جہاں لوگوں کو ان دونوں کی یہ تصویر رومانوی لگی وہیں نیمل خاور خان کے ایک کمنٹ کی وجہ سے مداح اس تصویر کو دیکھ کر اور بھی زیادہ محظوظ ہوئے۔
نیمل خاور خان نے اس تصویر پر لکھا کہ ‘اگر نکاح پر ان کے بال ہوتے تو یقیناً یہ ایسے نظر آتے’۔
اپنی شادی سے قبل حمزہ علی عباسی نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔


اداکار نے گزشتہ سال جب اپنی شادی کا اعلان کیا تھا تو اس وقت بھی نیمل کےلیے ایک پیغام میں لکھا تھا کہ وہ ان کی بےحد عزت کرتے ہیں کیوں کہ وہ ایک ‘گنجے’ شخص سے نکاح کرنے جارہی ہیں۔
حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی یہ رومانوی تصاویر نیمل کی بہن کی شادی کی تقریب میں لی گئیں۔ نیمل خاور خان کی چھوٹی بہن فضا خاور خان کی شادی بھی اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
حمزہ علی عباسی نے بھی اس موقع پر لی گئی چند تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ نیمل خاور خان نے اپنی بہن کے نکاح کی تقریب کے دوران نہایت خوبصورت لہنگا زیب تن کیا جبکہ حمزہ علی عباسی سفید رنگ کے شلوار قمیض میں نظر آئے۔
واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان دونوں ہی شوبز کو خیرباد کہہ چکے ہیں اس کے باوجود یہ دونوں ہی مداحوں کے درمیان بہت زیادہ مقبول ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button