حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا عندیہ

نومبر 2019 میں شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے محض ایک سال سے بھی کم عرصے بعد واپسی کا عندیہ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں انکشاف کیا کہ وہ اس وقت 2 مختلف شوبز منصوبوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے واضح کیا کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد نہیں کہا تھا بلکہ انہوں نے کچھ وقفہ لیا تھا۔ حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا کہ وہ اس وقت دو شوبز منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ مذکورہ منصوبے جلد مکمل ہوجائیں اور ان ہی منصوبوں کے ذریعے وہ شوبز میں واپسی کریں گے۔ حمزہ علی عباسی نے واضح نہیں کیا کہ وہ کس طرح کے دو منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ وہ شوبز منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور جلد ہی شوبز میں واپسی کریں گے۔
حمزہ علی عباسی کی جانب سے شوبز میں واپسی کا عندیہ دیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ 2021 کے آغاز میں اسکرین پر واپسی کریں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ ساتھ ہی چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر وہ کسی مذہبی پروگرام کے ساتھ واپسی کریں گے، لیکن اس حوالے سے بھی خود حمزہ علی عباسی نے کوئی وضاحت نہیں کی۔
حمزہ علی عباسی نے جس وقت شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا، اس وقت ان کی آنے والی ایکشن فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ تکمیل کے آخری مراحل میں تھی اور اب اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ تاہم کاپی رائٹس اور بعد ازاں کورونا کی وبا کے باعث اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی، لیکن اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کی مذکورہ رواں سال کے آخر یا پھر آئندہ سال کے آغاز میں ریلیز کی جائے گی۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ فواد خان اور ماہرہ خان جیسے اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button