حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتیں اپنی مرضی کے فیصلے چاہتی ہیں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت سمیت سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو اپنی مرضی کے فیصلے چاہئیں۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ طاقتور کےلیے قانون موم کی ناک اور کورٹ کچہری کھلونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 75 برسوں سے ظلم و ناانصافی جاری ہے اور آدھا ملک اسی لیے گنوایا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم فیصلہ کرے ظالموں کا ساتھ دینا ہے یا کرپٹ نظام بدلنا ہے۔

Back to top button