خبردار!آپ کا فون جاسوسی کیلئے استعمال تو نہیں ہو رہا؟

موبائل فون صارفین کو اپنے فون کے ہیک ہونے کے حوالے سے محتاط رہنا چاہئے خاص طور پر تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز کو مائیکرو فون، کیمرے اور دیگر فیچرز کی اجازت دی گئی ہو تو اس سے ممکنہ طور پر آپ کی جاسوسی کی جا سکتی ہے۔کیا آپ نے اپنے موبائل پر کبھی کوئی ایسا نشان دیکھا ہے جس سے آپ کو اچانک احساس ہوا ہو کہ آپ کا فون ہیک ہو رہا ہے، اگر آپ کو اپنے اینڈرائیڈ فون کی اسکرین کے اوپر کونےمیں سبز نقطے کا کوئی نشان نظر آئے تو پھر آپ کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ یہ ایک انتباہی علامت ہو سکتی ہے۔یہ سبزڈاٹ اس بات کا اشارہ ہے کہ کوئی دور بیٹھا آپ کا مائیکروفون یا کیمرہ استعمال کر رہا ہے۔ اگر آپ کو سبز نقطہ نظر آتا ہے اور آپ نہیں جانتے کہ یہ وہاں کیوں ہے تو یہ آپ کے فون پر موجود ’اسپائی ویئر‘ ایپس کی علامت ہو سکتی ہے، برطانوی ڈیلی میل کے مطابق اس بات کا تعین کرنا آسان ہے کہ کون سی ایپلی کیشن آپ کا مائیکروفون استعمال کر رہی ہے۔سائبر اسمارٹ کے چیف ایگیزیکٹیو اور شریک بانی جمی اختار کا کہنا ہے کہ زیادہ تر وقت آپ کو سبز نقطے کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کی جاسوسی کی جا رہی ہے تو آپ کو فوری کارروائی کرنی چاہئے۔زیادہ تر معاملات میں اس کا سیدھا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایپ آپ کے فون کا مائیکروفون (یا کیمرہ) استعمال کر رہی ہے اور یہ کسی تھرڈ پارٹی ایپ یا وائس اسسٹنٹ جیسے آپ کے آلے کے ضروری فنکشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔سب سے زیادہ ممکنہ وجہ صرف یہ ہے کہ آپ نے ایک ایپ کو اپنے کیمرے یا مائیکروفون تک رسائی کی اجازت دی ہے۔ اسے اپنے فون کی سیٹنگز کے اجازت سیکشن میں چیک کریں اگر نہیں تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کا فون ہیک ہو گیا ہے اور آپ جو کچھ کرتے ہیں اس پر نظر رکھنے کے لیے اسپائی ویئر استعمال کیا جا رہا ہے۔اگر آپ کو شک ہے کہ آپ نے اپنے فون پر سپائی ویئر انسٹال کیا ہے تو اس کے لیے ایک مالویئر اسکین چلایا جا سکتا ہے جس کے لیے پلے اسٹور کھولیں، اپنی پروفائل پر ٹیپ کریں اور پلے پروٹیکٹ کے بعد اسکین کریں۔جمی کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں آپ کو اپنے پاس ورڈز (خاص طور پر اہم جیسے ای میل پاس ورڈز) تبدیل کردینے چاہئیں، اگر آپ کو سبز نقطہ نظر آتا ہے تو اسکرین کے اوپری حصے سے نیچے کی طرف سوائپ کریں جس سے آپ کو ایک مائیکروفون یا کیمرہ نظر آئے گا جس کا سینسر استعمال میں ہے۔ آئیکن پر ٹیپ کریں اور آپ دیکھیں گے کہ کونسی ایپ اسے استعمال کر رہی ہے۔اس اسکرین سے آپ اپنا مائیکروفون یا کیمرہ استعمال کرنے کے لیے ایپ کو دی گئی اجازت کو منسوخ کر سکتے ہیں، آپ ایک واضح تاریخ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کون سی ایپس کون سا سینسر استعمال کر رہی تھی اور وہ سلسلہ کتنی دیر چلا تھا۔

Back to top button