خدیجہ شاہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر کابینہ فیصلے کی رپورٹ طلب

لاہورہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف خدیجہ شاہ کی نظربندی اور پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرکابینہ فیصلے کی رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی ۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس کیلئے سمری بھجوادی گئی ہے۔عدالت مہلت فراہم کرے۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی نے سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی ۔
