ہفتہ،اتوا ر کو کاروباری مراکز،ریسٹورنٹس معمول کے مطابق کھلیں گے
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ مارکیٹیں،بازار،کاروباری ادارے ہفتہ،اتوار کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔ریسٹورنٹس ودیگر بزنس ہاؤسز بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کااجلاس ہوا ۔ وزیراعلیٰ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔
نگران وزیراعلیٰ کاکہنا ہےکہ ٹائرجلانے والی فیکٹریوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔