محسن نقوی نےافغانستان میں دہشتگردتنظیموں کی نشاندہی کردی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 25 سے زائد دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

محسن نقوی کی یو این ہیڈ کوارٹر میں روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس دوران خطےکی موجودہ صورتحال، باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کےخلاف مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہاکہ افغانستان میں 25 سے زائد دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں، انتہا پسند تنظیموں کاخاتمہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی جہاں  بارڈر مینجمنٹ، غیرقانونی امیگریشن، انسداد منشیات سےمتعلق معاونت کوفروغ دینےکی ضرورت پرزور  دیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کی فنڈنگ کو ہر سطح پر روکنے کی ضرورت ہے، چین کےساتھ سکیورٹی تعاون کو مزید آگےبڑھاناچاہتے ہیں، پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئےسپشل پروٹیکشن پولیس فورس قائم کی ہے۔

Back to top button