کراچی، گیس پلاسٹک کی تھیلیوں میں بھرکربجلی بنانےکاانکشاف

کراچی میں گیس چوری کی انوکھی واردات،گیس پلاسٹک تھیلیوں میں بھرکربجلی بنانےکاانکشاف سامنے آگیا۔
کراچی میں چوری کی گیس پلاسٹک تھیلیوں میں بھر کر بجلی بنانے والا منظم گروہ پکڑا گیا۔چوری شدہ گیس سے بڑے جنریٹرز چلا کر 300 گھروں اور 100 دکانوں کو بجلی بیچی جارہی تھی۔
چھتوں پر رکھی بڑی تھیلیوں میں بھری گیس کسی بم کی طرح پھٹ کر تباہی پھیلا سکتی تھی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے کراچی میں گلشن ویو اپارٹمنٹ، ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلزارِ ہجری، سکیم 33 میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گیس چوری کے منظم نیٹ ورک کو پکڑا ہے۔
ملزمان اس غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے عوض صارفین سے تقریباً 20 ہزار روپے ایڈوانس جبکہ 2 ہزار روپے ماہانہ وصول کر رہے تھے۔
