اداکاروسیم عباس نے صبا حمید سے طلاق کی تصدیق کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے پہلی بار اداکارہ صبا حمید سے اپنی علیحدگی کی تصدیق کردی۔
وسیم عباس نے بتایا ہے کہ صبا حمید سےکئی برس قبل سےالگ ہوچکا ہوں۔29 سالہ ازدواجی زندگی قانونی طور پر بھی اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔
وسیم عباس اور صبا حمید کو طویل عرصے تک پاکستانی شوبز کی باوقار اور کامیاب جوڑیوں میں شمار کیا جاتا رہا۔ دونوں نے نہ صرف سکرین پر اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے بلکہ نجی زندگی میں بھی ان کے تعلقات کو مثالی سمجھا جاتا تھا۔ تاہم حالیہ انٹرویو میں وسیم عباس نے انکشاف کیا کہ وہ اور صبا حمید گزشتہ 14 برس سے علیحدہ رہ رہے تھے۔
اداکار کے مطابق اگرچہ دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا، لیکن اس کے باوجود ان کے تعلقات خوشگوار رہے۔ انہوں نے بتایا کہ علیحدگی کے بعد بھی وہ مختلف منصوبوں میں ایک ساتھ کام کرتے رہے اور کبھی کبھار دوستوں کی حیثیت سے ملاقاتیں اور کھانے پر بھی اکٹھے جاتے تھے۔
